اسلام آباد ...وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہندوستانی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاہے۔دشمن خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچائے گااورہم خاموش رہیں گے ۔اتوار کوسیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنی سرزمین کاتحفظ کرناجانتے ہیں۔ کشمیرضرورآزادہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی پیداوار19ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگئی ۔گرمی میں بجلی کی طلب23ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ،جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات ہیں وہاں بجلی واجبات چیک کریں۔رواں ماہ 1500سے 2ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل ہوجائے گی۔