Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوطے انسانی آواز کا مطلب سمجھتے ہیں

نیویارک..... مقامی اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے طوطوں کی ذہانت اور سمجھ بوجھ نیز نقالی کی صلاحیت کے حوالے سے تحقیق کرنے کے بعد جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ یہ طوطے نہ صرف ذہین ہوتے ہیں بلکہ انسانی آوازوں کا مطلب بھی سمجھ لےتے ہیں اور حد یہ کہ وہ بات بھی ان کی سمجھ میں آجاتی ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں سنی ہو ۔ اس رپورٹ سے ان پرانے تصورات کو تقویت پہنچی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یہ پرندے انسان کی ہو بہو نقالی کر سکتے ہیں۔تحقیقی رپورٹ کی نگراں میری فلرٹی کا کہنا ہے کہ ان طوطوں میں یہ صلاحیت کہاں سے آئی یہ اب بھی ایک تحقیق طلب مسئلہ ہے مگر جو شواہد سامنے آئے ہیں وہ انتہائی حیران کن ہیں اور اس سے ان کی سمعی صلاحیتوں کا برملا اظہار بھی ہوتا ہے اور قوت نقالی کی نشاندہی بھی ہوتی ہے ۔ 

شیئر: