منگل 19 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 19 دسمبر 2023 16:23
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 19 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 5 پیسے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 01 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 44 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 06 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 750 روپے 69 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 05 پیسے، کویتی دینار کی 919 روپے 20 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 19 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 286.2 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 2 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 6 پیسے رہی۔