Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم: مچل سٹارک 24.75 کروڑ انڈین روپے میں نیلام

سٹارک کے ساتھی فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی آئی پی ایل کے مہنگے تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ (فائل فوٹو: آئی پی ایل)
دبئی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کی ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں آسٹریلوی فاسٹ بولر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کو شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ انڈین روپے میں خریدا۔
مچل سٹارک کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بھی آئی پی ایل کے مہنگے تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ انڈین روپے میں خریدا۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں خریدا۔ 
پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ انڈین روپے میں فاسٹ بولر ہرشل پٹیل اور 4.2 کروڑ روپے میں کرس ووکس کی خدمات حاصل کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا اورانڈین آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کو چنئی سپر کنگز نے خرید لیا ہے۔

کس کھلاڑی کی کیا قیمت لگی؟

رومین پاول، راجستھان رائلز (قیمت 7.4 کروڑ انڈین روپے)
ہیری بروک، دہلی کیپٹلز (4 کروڑ انڈین روپے)
ٹریوس ہیڈ، سن رائزرز حیدرآباد (قیمت 6.8 کروڑ انڈین روپے)
ونیدو ہسارنگا، سن رائزرز حیدرآباد ( قیمت 1.5 کروڑ انڈین روپے)
راچن رویندرا، چنئی سپر کنگز (قیمت 1.8 کروڑ انڈین روپے)
شاردول ٹھاکر،چنئی سپر کنگز (قیمت 4 کروڑ انڈین روپے)
عظمت اللہ عمرزئی، گجرات ٹائٹنز (قیمت 50 لاکھ انڈین روپے)
پیٹ کمنز، سن رائزرز حیدرآباد (قیمت 20.50 کروڑ انڈین روپے)
جیرالڈ کوئٹزے، ممبئی انڈینز (قیمت 5 کروڑ انڈین روپے)
ہرشل پٹیل، پنجاب کنگز (قیمت 11.75 کروڑ انڈین روپے)
ڈیرل مچل، چنئی سپر کنگز (قیمت 14 کروڑ انڈین روپے)
کرس ووکس، پنجاب کنگز (قیمت 4.2 کروڑ انڈین روپے)
ٹرسٹن سٹبس، دہلی کیپٹلز (قیمت 50 لاکھ انڈین روپے)
کے ایس بھارت، کلکتہ نائٹ رائیڈرز (قیمت 50 لاکھ انڈین روپے)
چیتن سکاریا، کلکتہ نائٹ رائیڈرز (قیمت 50 لاکھ انڈین روپے)
الزاری جوزف، رائل چلنجرز بنگلور (قیمت 11.5 کروڑ انڈین روپے)
اُمیش یادیو، گجرات ٹائٹنز (قیمت 5.8 کروڑ انڈین روپے)
شیوم ماوی، لکھنؤ سپر جائنٹس (قیمت 6.4 کروڑ انڈین روپے)
مچل سٹارک، کلکتہ نائٹ رائیڈرز، (قیمت 24.75 کروڑ انڈین روپے)
دلشان مدوشنکا، ممبئی انڈینز (قیمت 4.6 کروڑ انڈین روپے)

آئی پی ایل 2024 میں فروخت نہ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست

ریلی روسو (بیس پرائس  2 کروڑ)
کرونا نائر (بیس پرائس  50 لاکھ)
سٹیون اسمتھ (بیس پرائس  2 کروڑ)
منیش پانڈے (بیس پرائس  50 لاکھ)
فل سالٹ (بیس پرائس 1.5 کروڑ)
جوش انگلس (بیس پرائس 2 کروڑ)
کوسل مینڈس (بیس پرائس  50 لاکھ)
لوکی فرگوسن (بیس پرائس  2 کروڑ)
جوش ہیزل ووڈ (بیس پرائس  2 کروڑ)
عادل رشید (بیس پرائس  2 کروڑ)
وقار سلام خیل (بیس پرائس 50 لاکھ)
عقیل حسین (بیس پرائس  50 لاکھ)
ایش سودھی (بیس پرائس 75 لاکھ)
تبریز شمسی (بیس پرائس 50 لاکھ روپے)
مجیب الرحمان (بیس پرائس  2 کروڑ)

شیئر: