Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں مسلح ڈکیتی اور اقدام قتل کے مجرم کو سزائے موت

لوگوں کو نجی مصروفیات کی عکس بندی کرنے کا بھی الزام تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  سنیچر کو ریاض ریجن میں مسلح ڈکیتی، فتنہ وفساد، اقدام قتل و لوٹ مار میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری سلطان بن ملھی العجمی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اہلکاروں نے لوٹ مار، اقدام قتل اورم سلح ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے الزام میں گرفتارکیا تھا‘۔ 
’ملزم نشہ کا عادی تھا۔ ایک شخص پر فائرنگ اورگاڑی چھیننے اورمسلح ڈکیتیوں کے علاوہ لوگوں کو نجی مصروفیات کی عکس بندی کرنے کا بھی الزام تھا‘۔ 
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا مقدمہ عدالت کو بھیج دیا جہاں جرائم ثابت ہونے اورمتاثرین کی جانب سے شناخت کیے جانے پرعدالت نے ’حد حرابہ‘( زمین پر فتنہ و فساد برپا کرنا) نافذ کردی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ وزارت داخلہ کی جانب سے مجرم کی سزائے موت پر سنیچر کو ریاض ریجن میں عمل درآمد کرایا گیا‘۔

شیئر: