سی بی ایس ای میں ابن الہیثم کے طلبہ کی نمایاں پوزیشن
منامہ(ابوزید نعمان)سی بی ایس ای نئی دہلی کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحان میں ابن الہیثم اسلامک اسکول کے طلبہ وطالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں 79بچوں نے حصہ لیا جس میں 32بچے سائنس سیکشن کے تھے اور 42بچے کامرس سیکشن سے وابستگی رکھتے تھے۔ سائنس سیکشن میں پہلی پوزیشن رادھیا نے 82.80فیصد نمبر حاصل کئے۔ دوسری پوزیشن فاطمہ نے 80.40فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ کامرس سیکشن میں سمیہ ابراہیم نے 49.40فیصدنمبر لاکر پہلا مقام حاصل کیا۔ عائشہ نے 86فیصد نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگلش میں حنا فاطمہ نے 95فیصدنمبر حاصل کئے۔ ریاضی میں ملائکہ انیس نے 79فیصد نمبر حاصل کئے۔ فزکس میں رادھکا نے 94فیصد نمبر حاصل کئے ۔ کیمسٹری نے فاطمہ نے 84فیصد ، کمپیوٹر سائنس میں ملائکہ انیس نے 94فیصدجبکہ معاشیات میں عائشہ اور سمیہ ابراہیم نے 86فیصد نمبر حاصل کئے۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین شکیل احمد اعظمی اور پرنسپل ڈاکٹر محمد طیب نے والدین اور بچوں کو مبارکباد ی اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔