Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مرزا امجد کی رہائش پر یوم تکبیر کاانعقاد

جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا امجد اقبال کی رہائش پر یوم تکبیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لیگی رہنماؤں کے علاوہ متعدد کارکنان نے شرکت کی اور اس دن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ مزرا امجد اقبال نے کہاکہ یوم تکبیر نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کا دن ہے۔ ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔محمد نورآرائیں نے کہا کہ خطے میں ہند کی بالادستی کے خاتمے کے لئے ضروری تھا کہ طاقت کا توازن کیا جائے۔ ہم نواز شریف کی جرا¿ت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ملک محی الدین نے کہا کہ 28مئی کا دن پاکستان عالم اسلام میں پہلی ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ یہ دن ہمارے فخر کی علامت ہے۔ فاروق انجم نے کہا کہ 28مئی کو دھماکے کرکے نواز شریف نے خطے میں امن کی بنیاد رکھی ۔ تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمشید علی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی میدان میں ہند سے واضح برتری قائم کر رکھی ہے۔ ملک حمایت علی نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود نواز شریف کی مدبرانہ سوچ نے صحیح فیصلہ کیا ۔ اسماعیل ناصر نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہاہے۔تقریب سے محمد اویس، ملک تصور، راجہ بشارت، عبد الکریم کھوسو، ملک اظہار، محمد عمرو، فرحان بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: