Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہتر کارکردگی پر چوہدری ظہیر اور رضا شیرانی کو انعام

مکہ مکرمہ ( جاوید راہو)حج 2016 میں نمایاں کارکردگی پر ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی جانب سے چوہدری ظہیر اور رضا شیرانی کو اسناد اور کیش پرائز سے نوازا گیا ۔اس موقعہ پر ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کا کہنا تھا کہ انسانیت کے کام آنا اور اس کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔حج کے موقعہ پر جس طرح پاکستانی رضا کار خدمات پیش کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ظہیر اور رضا شیرانی کا کہنا تھا کہ انعامات ملنے سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: