Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش مارکیٹ سے سی فوڈ ریستوران کا سفر طے کرنے والی سعودی خاتون

بشایر سی فوڈ کا نیا مینو پیش کرنا چاہتی ہیں (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی عرب کی فش مارکیٹ سے سی فوڈ ریستوران کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی خاتون بشایر نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں فوڈ ٹرکس فیسٹیول کا انعقاد  بہترین تھا۔
انہوں نے بتایا  ریاض سیزن میں فوڈ ٹرکس فیسٹیول میں اپنا بھی سی فوڈ ٹرک لگایا تھا جو تجربہ بہترین رہا۔

فیسٹیول میں اپنا بھی سی فوڈ ٹرک لگایا تھا جو تجربہ بہترین رہا (فوٹو العربیہ چینل)

العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فش مارکیٹ میں طویل عرصے تک کام کیا اور اسی تجربے نے انہیں آگے بڑھنے کی تحریک دی۔
فش مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے بہت سی چیزیں سمجھ  میں آئیں جس نے انہیں اپنا سی فوڈ ریستوران کھولنے کی ترغیب  دی۔

ریاض سیزن میں فوڈ ٹرک فیسٹیول میں کئی تجربے کیے جو کامیاب رہے (فوٹو العربیہ چینل)

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن میں فوڈ ٹرک فیسٹیول میں کئی تجربے کیے جو کامیاب رہے جنہیں وہ مزید بہتری کے ساتھ مستقبل میں بھی آزمائیں گی۔
بشایر نے بتایا کہ فوڈ ٹرک فیسٹیول نے ہر لحاظ سے فائدہ دیا ہے۔
 وہ سی فوڈ کا نیا مینو پیش جلد پیش کریں گی جو امید ہے پسند آئے گا کیونکہ یہ سعودی سی فوڈ سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: