Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں رہائشی پلاٹ 600 ملین درہم کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

زعبیل ٹو میں رہائشی پلاٹ کا رقبہ 138.46 ہزار مربع فٹ ہے (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ میں بدھ کو ’زعبیل ٹو‘ علاقے میں ایک رہائشی پلاٹ 600 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ریئل سٹیٹ مالکان کا کہنا ہے یہ اس علاقے میں سب سے بڑا سودا ہے۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زعبیل ٹو میں رہائشی پلاٹ کا رقبہ 138.46 ہزار مربع فٹ ہے اوراس کا سودا 600 ملین درہم میں ہوا۔ ایک فٹ زمین کی قیمت 4333 درھم رہی۔
 اب تک 134 ٹرانزیکشن کے ذریعے 1.14 بلین درہم کے سودے ہوئے جن میں 95 اپارٹمنٹس، 7 ولاز اور 32 پلاٹس فروخت ہوئے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: