Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ایڈریس کی پابندی نہ کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ

لاجسٹک کمپنیوں کو نیشنل ایڈریس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ( فوٹو: الیوم)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ لاجسٹک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں یا ان کے ڈرائیور نیشنل ایڈریس کی پابندی نہ کریں تو ان پر پانچ ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔ 
الیوم احبار کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے سعودی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پر کہا کہ ’پوسٹل سسٹم کی جانب سے لائسنس یافتہ لاجسٹک کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ترسیل کے لیے نیشنل ایڈریس کو استعمال کریں‘۔ 
’نیشنل ایڈریس کو نہ ماننے یا اسے تسلیم نہ کرنے کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ 
 اگرکسی صارف کو کمپنی کی جانب سے نیشنل ایڈریس قبول کرنے سے انکار کیا جائے تو اس صورت میں صارف کا حق ہے کہ وہ کمپنی یا ڈرائیور کے خلاف شکایت درج کراسکتا ہے۔
ابتدائی شکایت کمپنی میں درج کی جائے گی جس پر سات دن کے اندر کارروائی نہ کرنے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں شکایت دائر کی جاسکتی ہے۔

شیئر: