Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اکور‘ کمپنی کا سعودی عرب اور افریقہ میں ہوٹلوں کی تعمیر کا منصوبہ

معروف فرانسیسی کمپنی کے دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد ہوٹلز ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ہوٹلنگ سیکٹر میں معروف فرانسیسی  گروپ ’اکور‘ نے سعودی عرب اور افریقہ میں 50 ہوٹل کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ شعبے کے نائب صدر جون ریچ کا کہنا ہے کہ سیاحتی سیکٹر میں سعودی عرب کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عالمی سطح پر معروف لگژری ہوٹلنگ کمپنی ’اکور‘ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، مراکش اور ترکیہ میں ہوٹلنگ انڈسٹری کافی ترقی کررہی ہے۔
مذکورہ ممالک سیاحت کے لیے بھی غیرمعمولی طورپر اہم ہیں اسی حوالے سے کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت مذکورہ ممالک میں آئندہ چند برسوں میں عالمی معیار کے 50 لکژری ہوٹلز قائم کیے جائیں۔
واضح رہے ہوٹلنگ اور سیاحتی سیکٹر میں عالمی سطح پر معروف کمپنی ’اکور‘ کے مختلف ممالک میں 4 ہزار سے زائد ہوٹلز ہیں جبکہ اس کے کارکنوں کے تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔
ہوٹلنگ اورسیاحت کے شعبے میں ’اکور‘ ایک برانڈ کے طورپر معروف ہے جس کا قیام سال 1967 میں ہوا تھا۔ ہوٹل انڈسٹری میں معروف خدمات کی وجہ سے اکور کمپنی جلد ہی عالمی سطح پر مقبول ہو گئی۔

شیئر: