Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی کے قریب حادثہ،22افراد ہلاک

بریلی۔۔۔۔بریلی کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں22افراد ہلاک اور 15سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس دہلی سے گونڈہ جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور غلط سمت سے آرہا تھا جو حادثے کا سبب بنا۔ آگ لگنے سے مرنیوالوں کی لاشیں جل گئیں اور زخمی جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، کئی کی حالت نازک ہے۔حادثے کے وقت بیشتر مسافر سورہے تھے، کئی نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

شیئر: