Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹ بال کپ کی تیاری: سعودی ٹیم کا دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال

سعودی قومی ٹیم ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم 2023 ایشین کپ کی تیاری کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لیے اتوار کو قطر پہنچ گئی۔
عرب نیوز کے مطابق دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرین فالکنز کا شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔
ایشین فٹ بال کپ ٹورنامنٹ 12 جنوری سے قطر میں شروع ہونے والا ہے۔
گرین فالکنز کا تربیتی کیمپ 31 دسمبر سے 11 جنوری تک سیلین ریزورٹ میں ہوگا اور کیمپ کے دوران ٹیم تین دوستانہ میچ کھیلے گی۔
پہلا میچ 4 جنوری کو لبنان کے خلاف کھیلا جائے گا۔
 اس کے بعد 9 جنوری کو فلسطین کی ٹیم سے دوستانہ میچ ہو گا۔ تیسرا میچ 10 جنوری کو ہانگ کانگ کے خلاف ہو گا۔

تربیتی کیمپ کے دوران تین دوستانہ میچ کھیلے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی ٹیم کا استقبال 2023 ایشین کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران نے کیا۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المشیحل نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیم کا استقبال 2023 ایشین کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی قومی ٹیم اتوار کی صبح ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور شام کو دوحہ کے سیلین ریزورٹ کے سٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کیا۔

شیئر: