Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی ویکسین لگانے کا آغاز، درجہ بندی میں کون سے افراد شامل ہیں؟

صحتی ایپ پر اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کی  درجہ بندی کے مطابق حاملہ خواتین، 50 برس سے زیادہ عمر کے مرد وخواتین، طبی اداروں میں کام کرنے والا وہ عملہ جن کا تعلق براہ راست مریضوں سے رہتا ہے۔ 
وبائی اورایکٹیو کینسر میں مبتلا افراد کو کورونا کی نئی ڈیولپ ویکسین لگانے کا آغازکیا گیا ہے۔ 
نئی کورونا ویکسین کے حوالے سے صحت کمیٹی کا کہنا ہے  اس سے قطع  نظر کہ ماضی میں ویکسین کی کتنی ڈوز لگائی جاچکی ہیں نئی خوراک لی جا سکتی ہے۔ 
ادارہ صحت کا کہنا ہے ’ نئی ڈیولپ ویکسین  بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنے میں بہتر طورپر معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے کہ علاوہ جنہیں موٹاپے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے وہ بھی ویکسین کی نئی خوراک لیں‘۔ 

شیئر: