Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتما م افطار ڈنر کا انعقاد

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق)انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت(پی ٹی آئی کویت چیپٹر)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں خالدیہ علاقہ میں واقع مقامی ہال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان غلام دستگیر سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر اخلاق احمد،نائب صدر شہزاد بٹ، جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی اور پی ٹی آئی کویت کے رہنما ریاض انجم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ افطار کے بعد حاضرین کی تواضع عشائیے سے کی گئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: