Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن کے کن چار علاقوں میں جمعرات کو بارش کا امکان

شہری دفاع نے تمام افراد کو احتیاطی تدابار کا مشورہ دیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن کے چار شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مکہ ریجن میں  جدہ، رابغ، بحرہ اور خلیص میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد شہری دفاع نے بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے الرٹ کیا گیا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے بارش کے دوران تمام لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصارکریں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: