Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنی آڈٹ کے دوران خلاف ورزیوں کی اطلاع نہ کرنے پر قید وجرمانے کی سزا

ایک سال تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی( فائل فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ ’جو چارٹرڈ اکاونٹنٹ کسی بھی کمپنی کے آڈٹ کے دوران خلاف قانون سرگرمیوں کی رپورٹ نہیں کرے گا اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ آڈٹ کے دوران  خلاف ورزیوں کی رپورٹ اکاونٹینٹ کی قانونی ذمہ داری ہے‘۔
’خاص ایسی خلاف ورزیاں جو فوجداری کے دائرے میں آتی ہوں۔ ان سے مطلع نہ کرنے پر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کو ایک سال تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ کمپنیوں کے قانون میں مالیاتی معاملات کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ اس کے تحت کمپنیوں کے آڈٹ کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں سے مطلع کرنا قانونی ذمہ داری ہے‘۔

شیئر: