الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔
اتوار کو الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پچھلے کچھ دنوں سے سیکریٹری کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔ اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔‘
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان پوسٹ کر کے لکھا کہ ’افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘
افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ pic.twitter.com/e5OBN0RDUG— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 7, 2024