دوحہ.... سعودی عرب کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ سنتے ہی سیکڑوں قطری باشندے کھانے پینے کی اشیاءذخیرہ کرنے کیلئے تجارتی مراکز دوڑ پڑے۔ دودھ، پانی، چاول اور انڈے بھاری مقدار میں خریدے جارہے ہیں۔ قطر میں مقیم غیر ملکیوں کا کہناہے کہ یہاں تجارتی مراکز میں اتنا اژدحام کبھی نہیں دیکھا گیا۔ تارکین وطن بھی کھانے پینے کا سامان ذخیرہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔