غیر قانونی فورکس کمپنیوں سے ہوشیار رہیں: امن عامہ
’فورکس کمپنیوں کے ساتھ معاملات کرنے سے پیسوں کے ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو غیر قانونی اور غیر اجازت یافتہ فورکس کمپنیوں سے ہوشیار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’غیر اجازت یافتہ فورکس کمپنیوں کے ساتھ معاملات کرنے سے پیسوں کے ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے‘۔
’اسی طرح فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی آن لائن انویسٹمنٹ اداروں اور افراد سے بھی دور رہیں‘۔
امن عامہ نے کہا ہے کہ ’کسی بھی کمپنی یا ادارے کے ساتھ مالی معاملات کرنے سے پہلے اس ادارے کے اجازت ناموں کو دیکھ کر اس کی قانونی حیثیت معلوم کی جائے‘۔