جدہ میں غیرمعیاری تمباکو مصنوعات کے 2 گودام سیل
جمعرات 11 جنوری 2024 22:00
دونوں گوداموں سے 122 ٹن غیرمعیاری تمباکو ضبط کر لیا گیا(فوٹو، سبق نیوز)
جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طریقے سے تمباکو مصنوعات تیار کرنے والے دو گودام سیل کر کے 122 ٹن تمباکو مصنوعات ضبط کرلی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ تفتیشی افسران مختلف محلوں میں قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
میونسپلٹی نے بتایا کہ ہماری ٹیموں نے زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی مدد سے الملیسا بلدیاتی کونسل کے دائرے میں آنے والے السروریہ محلے میں دو ایسے گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں مشین کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے تمباکو مصنوعات تیار کی جارہی تھیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تمباکو مصنوعات ضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔