ممبئی ..... معروف بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم” دنگل “جس ملک میں بھی ریلیز ہو رہی ہے وہاں کمائی کے معاملہ میںہر روز ایک نیا ریکارڈبنا رہی ہے۔خواہ ہندوستان ہو، امریکہ ہو یا چین۔ دنگل ہر ملک کے باکس آفس پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔چین میں ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے بعد” دنگل“ اب عالمی منڈی میں کمائی میں1900کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے۔4جون تک کی آمدنی کے مطابق دنگل1870کروڑ روپے کماچکی تھی جو بالترتیب اس طرح ہے۔چین1089کروڑ روپے، تائیوان36.50کروڑ ، باقی دنیا 744.50کروڑ روپے ۔