Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 2023 کے دوران ساڑھے تین ہزار نئی عمارتوں کی تعمیر

نئی عمارتوں کی تعداد گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ شماریات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ’2023 کے دوران دبئی میں 3520 نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔‘
2022 کے مقابلے میں ان کی تعداد 81.3 فیصد زیادہ ہے۔ 2022 میں 1941 نئی عمارتیں تعمیر ہوئی تھیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شماریات نے رپورٹ میں کہا’ 2023 کے دوران دبئی میں تعمیر کی جانے والی نئی عمارتوں کی تعداد گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔‘
2022 میں 1941، 2021 میں 2237 اور 2020 میں 3227 عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں۔ 
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ عمارتیں گزشتہ سال دسمبر میں تعمیر کی گئی ہیں۔ دسمبر میں 504، نومبر میں 299، اکتوبر میں 236 اور ستمبر میں 207 نئی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔

شیئر: