سیکیورٹی گارڈ کی کم از کم تنخواہ 4500 ریال، نجی اداروں کےلیے خصوصی ترغیبات
اتوار 14 جنوری 2024 19:21
سیکیورٹی گارڈز کو سعودائزیشن کے نظام کے تحت تعینات کیا جارہا ہے۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کمپنیوں سے سیکیورٹی گارڈز ہائر کرنے والے نجی اداروں کے لیے خصوصی ترغیبات کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ کمپنیوں سے سیکیورٹی گارڈز ہائر کرنے والی کمپنیوں کو متعدد سہولتیں دی جائیں گی۔‘
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ پروگرام کے مطابق کارروائی ’اجیر‘ پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ سیکیورٹی گارڈز پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جاسکیں گے۔ کمپنیوں کو کئی شرائط و ضوابط کی پابند ی کرنا ہوگی۔ سیکیورٹی گارڈ کی کم از کم تنخواہ 4500 ریال دینا ہوگی۔‘
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے ’کوشش ہے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں اور کمپنیوں میں سعودی شہریوں کو ملازمت کا اچھا ماحول ملے۔ نیا پروگرام اسی حوالے سے شروع کیا گیا ہے۔‘
وزرت نے کہا کہ’ نجی کمپنیوں میں سعودی سیکیورٹی گارڈز کو سعودائزیشن کے نظام کے تحت تعینات کیا جارہا ہے۔‘