Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مبارکباد

بنگلہ دیشی عوام کی مزید ترقی کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو نئے مینڈیٹ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کی کامیابی، برادر ملک بنگلہ دیش کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے سات جنوری کو ہونے والےعام انتخابات میں مسلسل چوتھی مدت کےلیے کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: