دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر مشترکہ طور فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور سپین موجود ہیں۔
ان چھ ممالک کے شہریوں کو دنیا کے 194 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔
اسی طرح اس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن براجمان ہیں۔
ان تین ممالک کے شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز موجود ہیں۔ ان ممالک کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزہ کے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح چوتھے نمبر پر بیلجیئم، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال اور برطانیہ شامل ہیں جن کے شہری 193 ممالک میں بغیر ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کے تحت جا سکتے ہیں۔
اس فہرست میں پانچویں نمبر پر یونان، مالٹا اور سوئٹرزلینڈ موجود ہیں جن کے شہریوں کو 190 ممالک میں بغیر ویزہ کے جانے کی سہولت حاصل ہے۔
دوسری جانب ہینلے گلوبل کی ویب سائٹ کے مطابق اس رینکنگ میں انڈیا کو 80ویں پوزیشن حاصل ہے جس کے تحت انڈین شہری 62 ممالک میں بغیر ویزہ کے جا سکتے ہیں۔
اسی فہرست میں پاکستان کا 101واں نمبر ہے جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو 34 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔