ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس پہلی رنراپ کے طور پر سامنے آئیں۔
مقابلے میں 51 حیسناؤں نے شرکت کی اور ملک کی 50 ریاستوں کی نمائندگی کی جبکہ ایک ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی جانب سے تھی۔
فائنل مقابلے سے قبل تین روز تک ابتدائی اور سیمی فائنل تک کے مقابلے جاری رہے۔ 11 امیدوار خواتین سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، جن میں سے 10 کا انتخابات ابتدائی مراحل میں ہوا تھا جبکہ ایک کا انتخاب کھُلا رکھا گیا تھا جس کا فیصلہ امریکہ سے فینز اور فالوورز کی رائے کے مطابق کیا گیا تھا۔
بعدازاں انہی 11 حسیناؤں نے اگلے چار مراحل کے مقابلوں میں شرکت کی جن میں فٹنس، ہاٹ ٹاپکس پر مباحثہ ٹیلنٹ پرفارمنس اور شام کے گاؤن کی نمائش شامل تھی۔
ان میں سے پانچ خواتین منتخب ہو کر آئیں اور آخری مرحلے تک جانے والی امیدواروں کے اعلان تک مارش، بریوکس سب سے آگے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلے پر انڈیانا کی سڈنی بریجز، میلوری ہڈسن اور کیرولائن پرینٹے تھیں۔
مباحثے کا مرحلہ سب سے پیچیدہ ثابت ہوا اور اس میں دہشت گردی، ٹیکنالوجی، خوراک اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع زیربحث آئے۔
اسی طرح ’امریکہ میں منشیات کے استعمال‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مارش نے اپنی آنجہانی والدہ کا ذکر کیا جو کینسر کی مریضہ بن گئی تھیں۔
ٹیلنٹ کے راؤنڈ میں انہوں نے اس موضوع پر بات کی کہ کس طرح انہوں نے 16 سال کی عمر میں پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا۔
اس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی خواتین سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ اگر وہ مس امریکہ بن جاتی ہیں تو ان کا گول کیا ہو گا۔ اس کے جواب میں مارش نے اپنے فوجی کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جذبے کے ساتھ سیکھنا، آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔
جیسے ہی مارش کے نام کا اعلان کیا گیا تو ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا اور بعدازاں ٹیم کی جانب سے انہیں مس امریکہ کا تاج پہنایا گیا۔