نیویارک پولیس کے مطابق صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ اونچی عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے، وہاں پہنچنے پر خاتون کی شناخت چیزلی کرسٹ کے نام سے ہوئی۔
چیزلی کرسٹ نے 2019 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا تھا۔ انہوں نے انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ’ایکسٹرا ٹی وی‘ میں نمائندے کے طور پر بھی کام کیا۔
چیزلی نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا سے گریجویشن کے بعد قانون اور ایم بی اے کی ڈگری ویک فاریسٹ یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔
کرسٹ کے پاس دو ریاستوں میں پریکٹس کرنے کا لائسنس بھی تھا اور وہ بحیثیت وکیل امریکہ کے نظام عدل میں اصلاحات لانے کے لیے بھی کوشاں رہیں۔
سی این این کو دیے گئے ایک بیان میں ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’ہم چیزلی کی موت پر دکھ اور افسوس میں مبتلا ہیں۔ چیزلی کے اندر کی روشنی نے دنیا کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، وہ سب کا بہت خیال رکھتی تھیں، سب سے پیار کرتی تھیں اور مسکراتی رہتی تھیں۔‘
اپنی موت سے چند گھنٹے قبل چیزلی نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’امید ہے یہ دن آپ کی زندگی میں سکون اور امن لائے۔‘
ان کی موت خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور ان کے دوست دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔