مملکت میں مزید 1138 تاریخی مقامات رجسٹرڈ
جمعرات 18 جنوری 2024 21:43
رجسٹرڈ تاریخی مقامات کی مجموعی تعداد 3646 تک پہنچ گئی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے 8 ریجنوں میں مزید تاریخی مقامات ریکارڈ پر آئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے 1138 تاریخی مقامات کا اندراج کرلیا جس کے بعد مملکت میں رجسٹرڈ تاریخی مقامات کی تعداد 3646 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے قصیم ریجن میں 306، مدینہ منورہ میں 224، حائل ریجن میں 179، عسیر ریجن میں 155، مکہ مکرمہ ریجن میں 127، ریاض ریجن میں 106، نجران ریجن میں 35 اور مشرقی ریجن میں 6 نئے تاریخی مقامات کا اندراج کیا ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات کے اندراج کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے۔ محکمہ مملکت میں ثقافتی مقامات کی دریافت کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ نئے تاریخی مقامات کا اندراج اسی مہم کا حصہ ہے۔