Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب قطر سے کیوں برگشتہ ہوئے؟

لندن.... باخبر ذرائع نے معتبر عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اور شام میں دہشتگرد جماعتوں کو ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ تاوان نے خلیجی ممالک کو قطر سے برگشتہ کیا۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس بھاری بھرکم تاوان کی خبریں 2ماہ قبل سن گن کی شکل میں آئی تھیں۔ قطر نے حکمراں خاندان کے 26افراد کو دسمبر 2015ءکے دوران اغوا کنندگان سے رہا کرانے کیلئے تاوان دیا تھا۔ قطری شاہی خاندان کے ا فراد قانونی طور پر عراق کے المثنی صوبے میں شکار کیلئے گئے تھے۔ فنانشل ٹائمز نے رہائی کے سودے سے تعلق رکھنے والوں کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب اور اسکے حلیفو ںنے اس بات کا برا منایا تھا کہ قطر نے ایرانی افواج اور شام میں برسر جنگ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ کوفدیہ کیونکر دیا۔ اطلاع یہ ہے کہ 700ملین ڈالر ایرانیوں اور انکی حمایت یافتہ ملیشیا کو 26 مغوی قطریوں کی رہائی کیلئے دیئے گئے جبکہ 200سے 300ملین ڈالر شام میں اسلامی جماعتوں کو پیش کئے گئے۔ اسکی بیشتر رقم فتح الشام گروپ کی جیب میں گئی۔

شیئر: