سعودی عرب میں ریاض ہائی وے پر صحرائی وادی العمق میں واقع چٹانی غار’الشفا‘ سیاحوں میں غیرمعمولی طورپر مقبول ہورہی ہے۔
بڑے بڑے چٹانی پتھر قدرتی طورپر اس طرح جمع ہیں کہ وہ ایک غار کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق الرین کمشنری کی ایک صحرائی وادی میں ’غار الشفا‘ واقع ہے۔ دور سے دیکھنے میں یہ غار ایک چٹان ہی دکھائی دیتی ہے تاہم قریب جانے پرچٹانوں کے درمیان کشادہ جگہ ہے جہاں آرام سے چند افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
فيديو | "غار الشفاء".. كتلة صخرية عملاقة على هيئة غار تزين صحراء وادي العمق#الإخبارية pic.twitter.com/NOynu4SFfb
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) December 25, 2023