Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکنیت کےلیے 23 امیدوار

ممبران کا انتخاب ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں  کیا جائے گا( فوٹو: اخبار24)
سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خالد المالک نے کہا ہے کہ’ ایسوسی ایشن کے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کا انتخاب اتوار 28 جنوری کو ہوگا۔‘  
الاقتصادیہ کے مطابق خالد المالک کا کہنا تھا کہ ’ممبران کا انتخاب ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں  کیا جائے گا۔‘
’تمام ممبران اتوار کو ساڑھے بارہ بجے شروع ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں۔‘ 
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے بتایا کہ ’ممبران کا اندراج 28 جنوری کو صبح گیارہ بجے سے شروع ہوگا۔‘

ممبران کا اندراج 28 جنوری کو صبح گیارہ بجے سے شروع ہوگا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)

’انتحابی عمل الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے انجام پائے گا۔ 23 صحافیوں نے جن میں خواتین شامل ہیں ممبر شپ کے انتخاب میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔‘ 
خالد المالک نے جنرل اسمبلی کے ممبران سے اپیل کی کہ’ وہ اجلاس میں شرکت کرکے پسندیدہ امیدواروں کے انتخاب میں بھر پورحصہ لیں۔ ‘
 بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکنیت کے امیدوار 
بشری خالد الربیعہ (انڈیپنڈنٹ عربی)، حامد بن حسن الشھری (ایڈیٹر انچیف سعودی پیڈیا)، ذکری محمد العطیوی (پروڈیوسر پروگرامز فار سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی)، زیاد صغیر العنزی (صحافی عکاظ)، زید فیصل ابن کمی (معاون ایڈیٹر انچیف الشرق الاوسط)، سعد ابراہیم الطرفی (صحافی ای مکہ اور کالم نویس)، سلمان بن احمد العید (ایڈیٹر انچیف اخبار اصداء الخلیج)
عبدالعزیز رداد الربیعی  (صحافی)، عضوان محمد الاحمری (ایڈیٹر انچیف صحافی انڈیپنڈنٹ عربی)، علی عبدہ عبدالفتاح (ایڈیٹر انچیف سبق)، فاطمہ محمد العوفی (ایڈیٹر سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ)، فھد عبدالعزیز الاحیوی (ایڈیٹر اخبار الوطن مکہ مکرمہ)، فیصل بن جلال عباس (ایڈیٹر انچیف عرب نیوز)، لمی بنت ابراہیم الشثری (ایڈیٹر انچیف سیدتی میگزین، الجمیلہ میگزین، سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ)،
ماجد عبداللہ مدنی (نیوز ایجنسی  اور ایڈیٹر اخبار مکہ)، محمد حسن الشھری (ایڈیٹر انچیف المواطن)، محمد علی البیشی (صحافی الشرق چینل)، مطلق بن حامد البقمی (ایڈیٹر انچیف مال)، ممدوح عیسی المھینی الشمری  (ایڈیٹر العربیہ چینل)، منال عبداللہ الحصینی (صحافی اخبار الجزیرہ)، موفق سعد النویصر (ایڈیٹر انچیف مکہ فار پرنٹنگ اینڈ میڈیا)، می محمد الشریف (صحافی، انڈپینڈنٹ عربی میں تخلیقی مواد کی ڈائریکٹر) اور نور بنت اسامہ نقلی (ڈپٹی ایڈیٹر انچیف عرب نیوز) شامل ہیں۔ 

شیئر: