Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں کاوسٹ کے زیر اہتمام انٹرپرینیورشپ بوٹ کیمپ کا اختتام

گریجویٹ طلبہ، 45 نئی سٹارٹ اپ اور کاروباری افراد نے شرکت کی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) نے چینی شہر شینزن میں شین ٹیک کیمپ کا 15 روزہ پروگرام مکمل کیا ہے۔ 
چار سے اٹھارہ جنوری تک جاری رہنے والے پروگرام کا انعقاد کاوسٹ نے شین ٹیک کیمپ کا اہتمام شینزن انو ایکس اکیڈمی کے تعاون سے کیا تھا۔  
اس میں گریجویٹ طلبہ، 45 نئی سٹارٹ اپ کمپنیوں کے بانی  اور منفرد کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے سعودیوں کے گروپ نے شرکت کی۔ 
کیمپ کا مقصد شرکا کو ضروری کاروباری حکمت عملی اور تیکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا تھا تاکہ وہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران اپنے خیالات کو مارکیٹ کے لیے تیار مصنووعات اور خدمات میں تبدیل کرسکیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس انیشیٹو سے سعودی عرب اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے میں اضافہ ہوگا جس سے مملکت کے چین میں اپنی ٹیکنالوجی شراکت کو وسعت دینے کے مقصد میں مدد ملے گی۔  یہ سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔ 
واضح رہے چین کی سیلیکون ویلی کے طور پر معروف شینزن شہر ریسرچ، جدت طرازی، کمرشلائزیشن اور اقتصادی پیداوار کا اہم مرکز ہے۔ 

شیئر: