Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونچی لہروں کے باعث جدہ کورنیشن روڈ عارضی طور پر بند

تیز ہواؤں کے اثر سے سمندر میں اٹھنے والی لہروں کا پانی سڑک پرآ گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ  تیز ہواوں کے باعث سمندر میں اٹھنے والی لہروں کے باعث جدہ کورنیش روڈ کو بند کردیا گیا۔ فقیہ ایکیوریم سے مشرق کی جانب ٹریفک موڑ دیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق تیز ہواؤں کے اثر سے سمندر میں اٹھنے والی لہروں کا پانی سڑک پرآ گیا۔
علاوہ ازیں مکہ ریجن گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے والے مرکز نے لوگوں سے کہا کہ ’وہ احتیاط سے کام لیں۔ برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں اور بارش سے مختلف نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی  سے دور رہیں۔‘
یہ ہدایت مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں پیر تک گرج چمک اور گرد آلود طوفان کے حوالے سے جاری کی ہے۔ 
مرکز کا کہنا ہے کہ’ ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ مکہ مکرمہ، طائف، میسان، اضم، الجموم، خلیص اور الکامل  بوندا باندی سے درمیانے درجے تک کی بارش کی زد میں آسکتے ہیں۔‘ 
 ’جدہ، رابغ، اللیث اور القنفذہ میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس دوران گرد آلود ہواؤں سے جن کی فی گھنٹہ رفتار 49 کلو میٹر تک پہنچ سکتی ہے حد نظر انتہا درجے محدود ہوجائے گی۔‘ 
مرکز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کی جانے والی سلامتی ہدایات کی پابندی کریں۔ 

شیئر: