Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھنے بادل جیسے اللوز پہاڑ کی چوٹیوں پر اتر آئے

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جبال اللوز میں برفباری متوقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے اللوز پہاڑ پر جانے والوں نے جمعے کو برفباری کے دلکش مناظر کے بجائے ابرآلود کوہستانی علاقے کے دلربا مناظر کا لطف اٹھایا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق جمعے کو جبل اللوز میں درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 
پہاڑوں کی چوٹیوں پر گھنے بادل چھائے رہے۔ جنہیں دور سے دیکھنے والے محسوس کرتے رہے کہ گھنے بادل پہاڑوں کی چوٹیوں پر اتر آئے ہیں۔ 
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جبال اللوز میں برفباری متوقع ہے۔ 
جبال اللوز میں درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہے تاہم  گھنے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ ایسے دلکش مناظر کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ 
جبال اللوز سالہا سال سے سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سیاحت کے نقشے پر اس کی حیثیت منفرد ہے۔
یہاں ہر سال موسم سرما میں پہاڑی علاقے میں برفباری ہوتی ہے۔ جبل اللوزکی چوٹیاں سطح سمندر سے تقریبا 2580 میٹر کی بلندی پر ہیں۔ 

شیئر: