تبوک ریجن میں اللوز پہاڑ پر برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
تبوک ریجن میں اللوز پہاڑ پر برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
منگل 27 دسمبر 2022 20:59
مملکت کے شمالی علاقوں خصوصا اللوز کے پہاڑی مقامات پر برفباری ہورہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں اللوزکا پہاڑی علاقہ برفباری کے باعث یورپ کا منظر پیش کرنے لگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے منگل کی اللوز کے پہاڑی علاقے میں برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔
حدود شمالیہ میں موسمیات کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مملکت کے شمالی علاقوں خصوصا اللوز کے پہاڑی مقامات اوراس کے پڑوسی علاقوں میں اس سال بھی برفباری ہورہی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
تبوک ریجن کے سرکاری ادارے برفباری کے مسائل سے مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں کو بچانے کے لیے متحرک ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی جارہی ہے۔