Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممی ڈیڈی نہیں اصل یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ن لیگ کے ساتھ ہیں۔
جمعے کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کہتے ہیں کہ یوتھ کسی اور کے ساتھ ہے، یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی والی نہیں، اصل یوتھ، اصل پاکستانی یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے۔‘
نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا، لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔‘
مسلم لیگ ن کے قائد نے پاکستان پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے۔‘
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی چار روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔‘
انہوں کہا کہ ’کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی کو نہیں ملی، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے، شہباز شریف صاحب، پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے۔‘

شیئر: