Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف سی بارسلونا کی شیر ’ایموجیز‘ کے ساتھ پوسٹ مسلم لیگ ن نے شیئر کردی

مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے ایف سی بارسلونا کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نواز آ رہا ہے‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان میں جہاں عام انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی ہے وہیں سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی ایسی پوسٹس اکثر شیئر کرتی ہیں جن میں انہیں اپنی جماعت کیلئے حمایت کا عنصر نظر آئے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جمعرات کو جب مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سپین کے انٹرنیشل فٹبال کلب ’ایف سی بارسلونا‘ نے ایک پوسٹ کی جس میں شیر کے ایموجیز درج تھے۔
پوسٹ شیئر ہوتے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز نے ایف سی بارسلونا کے اکاؤنٹ کا رخ کیا اور شیر کی ایموجیز دیکھتے ہی پوسٹ کو ’شیر‘ کے نعروں کیساتھ شیئر کرنا شروع کر دیا۔
فٹبال کلب کی یہ پوسٹ اتنی وائرل ہوئی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نواز آ رہا ہے‘۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو پوسٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شکیل شاہ نامی صارف نے لکھا ’لگتا ہے یہ مونس الہیٰ کو سنایا گیا ہے، بارسلونا میں تو وہی ہیں نہ؟‘

شہریار نے پوسٹ کے جواب میں لکھا ’کیا زمانہ آگیا ہے، یہ آخرکار جاگ گئے‘۔
سعد قیصر نے اپنی پوسٹ کے نیچے کمنٹ میں لکھا ’دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب کو بھی پتا چل گیا کہ نواز شریف آ رہا ہے‘۔
’آئیز آف ٹروتھ‘ نامی اکاؤنٹ نے لکھا ’خدا کیلئے اپنے ملک کو شرمندہ نہ کروائیں۔ یقین نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی آفیشل پیج اس قسم کی چیز کر سکتا ہے۔ اگر انہیں بریانی یا پیسے دیے جائیں تو شاید کر بھی لیں۔ یہ کھلاڑی وکٹر جس نے بارسلونا کے لیے گول کیا وہ ایک نیا ٹیلنٹ ہے، اسے ایل ٹائیگرینو (ٹائیگر) کے نام سے جانا جاتا ہے۔‘

شیئر: