Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونٹیاں پالنا، سعودی نوجوان کا عجیب مشغلہ

’کوین چیونٹی کی قیمت دو سے 5 ہزار ریال تک ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
احمد نامی سعودی نوجوان نے عجیب وغریب اور دلچسپ مشغلہ اپنالیا ہے۔ انہیں چوٹیاں پالنے کا شوق ہے اور چوٹیوں کی دنیا کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹی وی چینل ایم بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے چوٹیوں کے  بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ وہ گزشتہ 5 سال سے چوٹیاں پال رہے ہیں ۔ چوٹیوں کے لیے خصوصی ماحول اور غذا فراہم کرنی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کوین چیونٹی کی قیمت دو سے 5 ہزار ریال تک ہے جبکہ یہ حجم میں عام چونٹی سے بڑی ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہر چیونٹی کا الگ کام ہے، ایک کوین ہوتی ہے، ایک ورکر ہے، ایک سیکیورٹی پر مامور ہوتی ہے اورایک جنگجو ہوتی ہے ‘۔
’چیونٹی کے چھتے میں ہفتے میں ایک بار انجیکشن سے پانی ڈالنا پڑتا ہے تاکہ ماحول میں رطوبت رہے ورنہ خشک ماحول میں چیوٹی مر جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ گھروں میں عام میں طور پر نظر آنے والی چیوٹیاں ورکر ہیں اور اس کی کئی قسمیں ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وہ مخصوص قسم کی چوٹیاں بیرون ملک سے خریدتے ہیں۔ چیونٹی کو ملک میں داخل کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کوین چیونٹی 15 سال سے 20 سال تک عمر پاتی ہے اور وہ انڈے دیتی ‘۔

شیئر: