Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت کی شرح نمو 2025 میں 5.5 فیصد رہنے کی توقع

یہ اکتوبر 2023 میں پہلے تخمینے 4.5 فیصد سے زیادہ ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اپنے حالیہ جائزہ میں سعودی عرب کی 2025 میں 5.5 فیصد شرح نمو کی توقع ظاہر کی ہےجو اکتوبر 2023 میں پہلے تخمینے 4.5 فیصد سے زیادہ ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی اکتوبر 2023 میں جاری رپورٹ کے برعکس سعودی معاشی کارکردگی کے متعلق مثبت امکانات کا اظہار کیا ہے۔ 
 آئی ایم ایف کی رپورٹ عالمی اقتصادی چیلنجوں اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان سعودی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کرنے کے حوالے سے اس کی صلاحیت کی تصدیق کرتی  ہے۔
عامی مالیاتی ادارے کی پیشگوئی مملکت کی جاری اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں 2024 کے دوران عالمی معیشت کی شرح نمو 3.1 فیصد جبکہ 2025 میں 3.2 فیصد کی توقع ظاہر کی ہے۔

شیئر: