سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سنیچر کو ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شیخ فہد یوسف سعود الصباح کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کی ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قائم اسلامی فوجی اتحاد کا دوسرا اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے جس میں اتحاد میں شامل وزرائے دفاع بھی شرکت کررہے ہیں۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے برادر ملک کویت کےنائب وزیر اعظم و وزیردفاع شیخ فہد یوسف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سمو وزير الدفاع يلتقي نائب رئيس مجلس الوزراء ووزير الدفاع ووزير الداخلية بالوكالة بدولة الكويت.https://t.co/qvhpobQzvj#واس_عام pic.twitter.com/u90NjP1VkO
— واس العام (@SPAregions) February 3, 2024
جمہوریہ جیبوتی کے قائمقام وزیر دفاع اور پارلیمانی امور حسن عمر برہان، سوڈان کے وزیر دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل یاسین ابراہیم عبدالھادی، موریطانیہ کے وزیر دفاع حننہ ولد سیدی سے بھی ملاقات میں علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع سے لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے وزیراعظم اور وزیر دفاع عبدالحمید الدبیبہ نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا
سمو وزير الدفاع يعقد لقاءات جانبية مع عدد من وزراء الدفاع من الدول الإسلامية على هامش اجتماع وزراء دفاع دول التحالف الإسلامي العسكري لمحاربة الإرهاب.https://t.co/5iSSd1BWL3#واس_عام pic.twitter.com/gA13zRDJxI
— واس العام (@SPAregions) February 3, 2024