متحدہ عرب امارات ہنرمندوں کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ملک
فرانس ، برطانیہ اور سنگاپور بھی پسندیدہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
عالمی سطح پر افرادی قوت کے شعبے سے منسلک کمپنی کا کہنا ہے کہ ’مختلف ممالک کے ہنرمندوں کے لیے امارات سب سے زیادہ پرکشش ملک ہے۔‘
امارات الیوم کے مطابق افرادی قوت کے شعبے تعلق رکھنے کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’روزگار کے خواہشمندوں میں دوسرے نمبرپر ہالینڈ ہے جبکہ فرانس ، برطانیہ اور سنگاپور بھی پسندیدہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔‘
انٹرنیشنل ریکروٹنگ کمپنی کا کہنا ہے 160 ممالک کے تین لاکھ ہنرمندوں کے معاہدے کیے جن میں سے سب سےزیادہ تعداد امارات کے لیے کیے گئے۔
کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’جن شعبوں میں کارکنوں کو ملازمتیں فراہم کی گئی ان میں مالیاتی امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز ، کمپیوٹرپروگرامنگ ، ادارتی مشاورت کے شعبے ، مارکیٹنگ اور اشتہارات شامل تھے جن میں سب سے زیادہ بھرتیاں کی گئی۔‘
امارات میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا‘ ادارتی مشاورت کی سب سے زیادہ طلب رہی جبکہ دیگر اہم شعبوں میں کانٹینٹ رائیٹنگ، پروگرامنگ انجینئر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر ، منصوبہ بندی شامل تھے۔‘