متحدہ عرب امارات کا انسانی امداد کا ایک قافلہ غزہ کے شہریوں کےلیے موسم سرما کے کپڑے اور کمبل لے کر رفح کراسنگ پر پہنچا ہے۔
یہ امارات ہلال احمر کی سالانہ موسم سرما کی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران سخت سردی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
امدادی قافلے میں دس ٹرک شامل ہیں جس پر 16 لاکھ 50 ہزار کے قریب گرم ملبوسات اور کمبل موجود ہیں۔
یہ مہم غزہ میں جاری جنگ سے متاثر فلسطینی بچوں اور خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
یہ مہم انسانی صورتحال کی شدت اور انتہائی کمزورطبقات، خاص طور پر بچوں کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔