Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندسور جاتے ہوئے راہول گاندھی گرفتار

بھوپال۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو مند سور جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ گزشتہ دنوں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کیلئے جمعرات کو وہاں جارہے تھے۔مقامی پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر پہنچا دیا ہے۔مدھیہ پردیش پولیس نے سینیئر کانگریسی رہنمادگ وجے سنگھ ، کمل ناتھ سنگھ، شرد یادواور راجستھان کانگریس کے سربراہ سچن پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔اس سے پہلے راہول نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے امیروں کا قرضہ معاف کردیا لیکن غریب کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے گئے۔اب مجھے گرفتار کیا جارہا ہے یہی حرکت یوپی میں بھی کی گئی۔ راہول گاندھی جمعرات کی صبح موٹر سائیکل پرمندسور روانہ ہوئے تھے۔دریں اثناء مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ فساد زدہ مندسور ضلع میں 5کسان پولیس فائرنگ سےہلاک ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے اس کی تردید کی تھی۔

شیئر: