Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا مدینہ منورہ میں قرآن کمپلیکس کا دورہ

کمپلیکس کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ (فوٹو کنگ فہد قرآن کمپلیکس)
ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سیری سیف الدین ناسیتیون  نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمپلیکس کے سیکریٹری جنرل عاطف بن ابراہیم العلیان نے ان کا خیرمقدم کیا۔


اس موقع پر ویڈیو پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ (فوٹو کنگ فہد قرآن کمپلیکس)

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ اور ہمراہ وفد کو ویڈیو پریزنٹیشن دی گئی جس میں کمپلیکس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ قرآن پاک کے مختلف زبانوں میں ترجمے اور طباعت میں کمپلیکس کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر مہمانوں کو بتایا گیا کہ قرآن پاک کے نسخے حج اور عمرہ  پر آنے والے مختلف ممالک کے زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں اور مملکت بھر کی مساجد اور دنیا بھر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ (فوٹو کنگ فہد قرآن کمپلیکس)

 ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے قرآن پاک کی متعدد زبانوں میں طباعت کے طریقہ کار، پرنٹنگ  کے پیپر اور طباعت کے معیار کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لی اور خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے مختلف زبانوں میں قرآن پاک کی طباعت اور اس کے نسخوں کی تقسیم پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: