بنگلور۔۔۔۔بنگلور کی 16سالہ لڑکی کے نام پر ایک چھوٹے سیارے کا نام رکھا جائے گا۔سہیتی پنگالی بنگلور کی اکیڈمی میں بارہویں کلاس کی طالبہ ہے اور اس نے پانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا تھا جس پر نہ صرف اسے بین الاقوامی سائنس ایوارڈ دیا گیا بلکہ اب اس کے نام پر ایک سیارے کا نام بھی رکھا گیا۔اس مہینے کے اوائل میں لاس اینجلس میں انٹیل انٹر نیشنل سائنس اور انجینیئرنگ میلہ منعقد ہوا تھا جس میں اس نے اپنی تحقیق کی بناء پر گولڈ میڈل جیتا۔اس نے اپنے تحقیقی مقالے میں یہ بتایا تھا کہ شہروں میں جھیلوں کے پانی کو کس طرح معیاری بنایا جائے۔اب میسا چوسٹس انٹسی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی لنگٹن لیباریٹری نےجسے چھوٹے سیاروں کا نام رکھنے کا اختیار حاصل ہے اس بچی کے نام پر ایک سیارے کا نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنگالی کو اس میلے میں 3خصوصی ایوارڈ بھی دیئے گئے تھے۔ وہ اس وقت یونیورسٹی آف مشی گن میں انٹرن شپ کررہی ہے۔