آج اتوار کو یکم شعبان ہے، کل چاند دیکھا گیا : سپریم کورٹ
اتوار 11 فروری 2024 12:08
’چاند دیکھنے کا ثبوت ملنے کا بعد آج اتوار کو یکم شعبان 1445 قرار دیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آج اتوار 11 فروری کو یکم شعبان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے تحت رویت ہلال کمیٹی کو کل ہفتے کو شعبان کا چاند دیکھنے کا ثبوت مل چکا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’چاند دیکھنے کا ثبوت ملنے کا بعد آج اتوار کو یکم شعبان 1445 قرار دیا جا رہا ہے‘۔
قبل ازیں انٹرنیشنل فلک مرکز نے کہا تھا کہ’ ہفتہ 10 فروری کو 29 رجب ہے جس میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے علاوہ جنوبی یورپ میں شعبان کا چاند دیکھا جاسکتا ہے‘۔
ماہرین فلک نے کہا تھا کہ ’مذکورہ دن میں براعظم افریقہ میں شعبان کا چاند کھلی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ براعظم امریکہ میں بھی تقریبا ایسا ہی ہے‘۔