Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتکاروں اور کمیونٹی کے عمائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) معروف پاکستانی بزنسمین چوہدری فریاد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کیمونٹی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب سفیر حسن وزیر، ہیڈ آف چانسری سردار خٹک، ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور، گروپ کیپٹن ارشد مختار، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ،کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف،فرسٹ سیکریٹری شاہ فیصل کاکڑ نے شرکت کی جبکہ کیمونٹی سے شیخ سعید احمد، راشد محمود بٹ، عدنان اقبال بٹ، چوہدری مبین،چوہدری بشیر، میاں عمران ججوی، وقار نسیم وامق،مبشرانوار،تصدق گیلانی، فیض ابو طیب،قاضی اسحاق میمن، شمشاد صدیقی، چوہدری اکرام، ڈاکٹر منصور میمن، احسن عباسی، ڈاکٹر طارق عزیز ،پروفیسر تنویر احمد ریاض راٹھور، عامر شہزاد، تنویر میاں، پروفیسر سلطان میو، حافظ عبدالوحید، امتیاز احمد، چوہدری نصیر اور دیگر اہم افراد شریک تھے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری فریاد نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک گزارنے کا باعث سعادت ہے اور پوری پاکستانی کیمونٹی جس عقیدت اور ایثار کے ساتھ اس ماہ کو گزارتی ہے وہ قابل دید ہے۔

شیئر: