صومالیہ میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چار اماراتی فوجیوں کے جسد خاکی اتوار کو فوجی طیارے کے ذریعے ابوظبی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی ایئ پورٹ پر خصوصی تقریب میں میتیں وصول کی گئیں۔ تابوت قومی پرچم میں لپٹے ہوئے تھے۔
اس موقع پر اہل خانہ کے علاوہ وزارت دفاع کے عہدیدار اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔
Bodies of the nation's martyrs arrive on board a #UAE Armed Forces' military aircraft. A military ceremony was held at the airport to receive the bodies of the martyrs in the presence of a number of senior leaders and officers of the Ministry of Defence, as well as the families… pic.twitter.com/VIRlnCkbjF
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) February 11, 2024